برطانیہ میں سال 2015 ءکے دوران تقریباً 18 ہزار افراد نے ای سگریٹ کی مدد سے سگریٹ نوشی ترک کی ۔ یونیورسٹی کالج آف لندن کی جانب سے تحقیقی مطالعاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے جو ہیلتھ بیہیویئر ریسرچ سینٹر نے ا سموکنگ ٹول کِٹ کے حاصل شدہ اعدادوشمار کا تجزیہ کرکے مرتب کی جس کے مطابق برطانیہ میں ای سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی بر طانیہ میں عام سگریٹ نوشی ترک کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہوئی ہے ۔ تحقیق کے مصنف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اس وقت تقریباً 28 لاکھ افراد ای سگریٹ استعمال کرتے ہیں ۔