وڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ’ون بائٹ چیلنج‘ نے ایک لبنانی طالبعلم کی جان لے لی۔
عرب نیوز نے لبنانی میڈیا کے حوالے سے بتایا بارہ سالہ جوایلی سکاف کی موت دم گھنٹے سے اس وقت ہوئی جب اس نے ایک ہی بائٹ میں پورا کروسینٹ کھانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
-
کیا ایکس کے مالک ایلون مسک ٹک ٹاک خرید رہے ہیں؟Node ID: 884474
بتایا جاتا ہے لبنانی طالبعلم آن لائن ون بائٹ چیلنج سے متاثرتھا جس میں لوگ مختلف فوڈ ایک ہی وقت میں کھانے کےلیے اپنے منہ میں ڈالتے ہوئے اس کی وڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔
لبنانی طالبعلم نے بیروت کے شمال میں کسروان کے ایک سکول میں اس چیلنج کو کرنے کی کوشش کی لیکن ایک بائٹ میں کروسینٹ نگلنے سے اس کا دم گھٹنے لگا اور اس کی سانس رک گئی۔
چلڈرن پیراڈائیزسکول انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا’ ہم اپنے پیارے بیٹے اور چھٹی جماعت کے طالبعلم جوایلی سکاف کی موت کا اعلان کرتے ہیں جو جمعے کو ایک المناک حادثے کا شکار ہوگیاـ کھانا کھانے کے دوران اس کا دم گھٹ گیا۔‘
بیان میں کہا گیا’ اساتذہ اورایک تربیت یافتہ سکول نرس کی فوری مدد اوراور ہسپتال منتقلی کے باجود اسے بچانے کی کوشش ناکام رہی۔‘
’یہ انتہائی تکلیف دہ، ناقابل تصوراور ناقابل تلافی نقصان ہے جس پر ہم سب افسردہ ہیں۔‘
طالبعلم کی ہلاکت پر سوگ میں20 اور 21 جنوری کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔