Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیاحتی مقامات میں انڈین نوجوان نسل کی دلچسپی میں اضافہ

نئی نسل کی اکثریت کچھ مختلف سیاحتی مقامات ایکسپلور کرنا چاہتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں ویژن 2030 کے تحت سیاحت کو زبردست فروغ دیا جا رہا ہے، جس کے تحت العلا کے لیے ’جنریشن زیڈ‘ کے انڈین نوجوان سیاحوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک بڑی انڈین سیاحتی تنظیم کا کہنا ہے ’ مملکت کے ثقافتی ورثے  کی سیاحت کے لیے ہمارے ہاں سے جانے والے انڈین نوجوان سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں مملکت نے اپنے سیاحتی مقامات کی ترقی  وترویج میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ کے آٹھ مقامات میں بحیرہ احمر کے ساحل پر ماحول دوست اور لگژری ریزورٹس  کے علاوہ متعدد تفریحی و  سپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔
مملکت کے ان منصوبوں کی تشہیر میں بالی ووڈ سٹارز کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اب زیادہ سے زیادہ انڈین فنکار ریاض، جدہ اور العلا کا رخ کر رہے ہیں۔
قبل ازیں عمومی طور پر انڈین سٹارز اور سیاحوں کے لیے سب سے مقبول منزل دبئی اور جی سی سی ممالک رہے ہیں۔
آؤٹ باؤنڈ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر ہمنشو کیسری پاٹل نے بتایا ہے ’ پہلے صرف دبئی کی طرف رجحان تھا جو اب یکسر بدل رہا ہے۔
انڈیا سے بہت سے سیاح اب سعودی عرب کا سفر کر رہے ہیں جس میں مملکت کے س شمال مغرب میں سب سے زیادہ مقبول سیاحتی منزل العلا ہےجسے ’کھلی ہوا کا عجائب گھر’ بھی کہا جاتا ہے۔

پہلے  دبئی عموما انڈین سٹارز اور سیاحوں کے لیے مقبول منزل تھی۔ فوٹو انسٹاگرام

العلا کے قدرتی مقامات میں مشہور علاقہ ’حجرا‘ یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کی خاص جگہ ہے، وہاں ہاتھی کی شبیہ والی چٹان اور نبطی تہذیب کی پہلی صدی قبل مسیح سے تعلق رکھنے والی قبریں اور یادگاریں ہیں۔
بالی ورڈ سٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا  اور بہت سے مشہور بالی ووڈ ستارے العلا جا چکے ہیں۔
خاص شہرت کے باعث یہ مقام ’جنریشن زیڈ‘جنہیں ڈیٹا پورٹل اسٹیٹسٹا نے ’سب سے زیادہ سفر پسند نسل‘ قرار دیا ہے، ایسے نوجوانوں کے لیے مزید پُرکشش بن گیا ہے۔

ہر سال 75 لاکھ انڈین سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کی توقع ہے۔ فوٹو عرب نیوز

’جنریشن زیڈ’ جدید زیادہ ٹیکنالوجی سے زیادہ واقف ہے، اس نسل کے افراد ہمیشہ سوشل میڈیا پر ہوتے ہیں اور وہ ایسے مقامات دریافت کرنا چاہتے ہیں جو اس سے قبل دریافت نہ کئے گئے ہوں۔
کیسری پاٹل  نے مزید بتایا ’ ایسے نوجوانوں کی اکثریت ان مقامات پر نہیں جانا چاہتی جہاں اکثر سیاح جا رہے ہوں، یہ نسل کچھ مختلف سیاحتی مقامات ایکسپلور کرنا چاہتی ہے۔‘
پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے انڈیا میں بیرونی سیاحت کو فروغ مل رہا ہے اور اندازہ ہےآئندہ پانچ برس میں ہر سال بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 45 ملین تک پہنچ جائے گی۔
سعودی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق سیاحتی شعبے کا مستقبل روشن ہے اور ہر سال 75 لاکھ انڈین سیاحوں کو خوش آمدید کہے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
 

 

شیئر: