اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور گلوکار ابرار الحق کا بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق، اٹارنی جنرل، سٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک تحریری جواب طلب کیا ہے۔
ابرار الحق کے تقرر کو ہلال احمر پاکستان کے سابق چیئرمین سعید الہی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چلینج کیا تھا۔ درخواست گزار سعید الہی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی مدت سنہ 2020 میں پوری ہوگی اور ابرار الحق کے تقرر کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار نے یہ بھی موقف اپنایا کہ ابرار الحق ایک ہسپتال، کالج اور اپنی این جی او کے لیے فنڈز اکٹھے کرتے ہیں اور ان کا بطور چیئرمین ہلال احمر تقرر مفادات کا ٹکراؤ ہے۔
مزید پڑھیں
-
’ڈیل کا بیان‘، عدالت نے وفاقی وزیر کو وضاحت کے لیے بلا لیاNode ID: 442706
-
محکمہ کسٹمز میں بھی قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیاںNode ID: 442931
-
متنازع آرڈیننسز پر غیر معمولی پارلیمانی مفاہمتNode ID: 443456