Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کے گوبر سے بنے ’کیک‘ کی فروخت؟

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ کیا دیسی گائے کی درآمد شدہ گوبر ہے یا یہ ان کی گائے کی ہے؟ فوٹو: ٹوئٹر
انڈیا میں سوشل میڈیا پر امریکہ کے ایک سٹور میں موجود گائے کے گوبر سے بنے کیک کی تصویر شیئر ہوئی جس پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔
ایک انڈین صحافی سمر ہلارنکار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر امریکہ کے ایک سٹور میں موجود گائے کے گوبر سے بنے کیک کی  تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرے کزن نے یہ تصویر مجھے بھیجی ہے۔ یہ ایڈیسن نیوجرسی کے ایک سٹور میں 2.99 ڈالر میں دستیاب ہے۔‘
میرا سوال ہے کہ یہ کیا دیسی گائے کی درآمد شدہ گوبر سے ہے یا یہ ان کی گائے کی ہے؟‘
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈبے میں گائے کے گوبر سے بنے دس ’کیک‘  موجود ہیں اور ڈبے کے اوپر لیبل پر لکھا ہوا ہے کہ ’یہ کھانے کے لیے نہیں اور صرف مذہبی مقاصد کے لیے استعمال کریں۔‘
اس پوسٹ پر سوشل میڈیا کے صارفین دلچسپ اور تفریح سے بھرپور کمنٹ کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘بہتر یہ ہے کہ ان کی ’گائے کے گوبر کی کوکیز‘ کے طور پر امریکہ میں مارکیٹنگ کی جائے۔‘
ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس بات کی گارنٹی نہیں کہ یہ انڈیا کی مقامی گائیوں کے گوبر سے ہی  بنائے گئے ہوں۔‘
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا ’ انڈیا کی پروڈکٹ‘۔

’چارڈ اوور ڈسکارڈ‘ نام کے ہینڈل سے تبصرہ کیا گیا ’ اس کو دیکھ کر میں دنگ رہ گیا۔‘
میٹا سین گپتا نامی صارف نے لکھا کہ ‘اخلاقیات کا سوال ہے کہ کیا ان کا کیریکٹر ڈھیلا ہے۔‘

مانو نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ ’مذہبی ہے یا نہیں لیکن یہ پنجاب کے روایتی پکوان پکانے کے لیے اچھا ایندھن ہے۔‘

سدھارتھ سنگھ نے لکھا کہ ’ اگر کوئی انہیں کھانا چاہتا ہے تو اسے اس کی اجازت دینی چاہیے۔‘

موہن راجو نامی صارف نے لکھا کہ ’ آپ کو یہ لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے کہ یہ کھانے کے لیے نہیں۔‘
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر:

متعلقہ خبریں