Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھنگ کی کاشت پر بزنس مین گرفتار

لیلیبرٹی نے جنوبی پیسفک میں اپنے ذاتی جزیرے پر بھنگ کاشت کر رکھی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
کینیڈا کے ارب پتی بزنس مین گائی لیلیبرٹی کو جنوبی پیسیفک میں اپنے نجی جزیرے پر بھنگ اگانے اور اسے کاروباری مقاصد کے لیےاستعمال کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینیڈا کے بزنس مین اور ’سرکیو دو سولیل‘ نامی انٹرٹینمنٹ کمپنی کے بانی گائی لیلیبرٹی کو پولینیسیا میں اپنے جہاز سے اترنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ان کی کمپنی لیون راؤج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیلیبرٹی بھنگ کو طبی اور صرف ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ بیان میں اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ لیلیبرٹی اپنے ملکیتی جزیرے پر کاروباری مقاصد کے لیے بھنگ اگاتے ہیں۔

 

بیان کے مطابق ’گائی لیلیبرٹی خود پر لگائے گئے تمام الزامات اور منشیات کی فروخت سے متعلق افواہوں سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔‘
مقامی ٹیلی ویژن سٹیشن کے مطابق پولیس نے چند ہفتے قبل لیلیبرٹی کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص سے منشیات اگانے کے شبے میں پوچھ گچھ کی کیونکہ ان کے موبائل فون میں بھنگ کی کاشت کی تصاویر موجود ہیں۔

کینیڈا کے ارب پتی بزنس مین گائی لیلیبرٹی کو پولینیسیا میں اپنے جہاز سے اترنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ (فوٹو:اے ایف پی)

اے ایف پی کے مطابق کینیڈا میں بھنگ کی خریدوفروخت اور استعمال کو گذشتہ سال قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا میں بھنگ کا محدود استعمال قانونی دائرے میں آ گیا ہے تاہم لیلیبرٹی نے جنوبی پیسفک میں اپنے ذاتی جزیرے پر بھنگ کاشت کر رکھی ہے جسے وہ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں اس لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

شیئر: