Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے لبنان کی فوجی امداد بحال کردی

وائٹ ہاﺅس میں بجٹ آفس نے امداد دوبارہ بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔ 
 امریکی حکومت نے لبنان کے لیے سو ملین ڈالر سے زائد کی فوجی امداد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی بی سی نے امریکی دفتر خارجہ اور کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وائٹ ہاﺅس میں بجٹ آفس نے لبنانی فوج کے لیے عسکری امداد دوبارہ بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔ 
 ٹرمپ انتظامیہ نے لبنان میں وزیر اعظم سعد حریری کے استعفیٰ کے بعد لبنان کے لیے 105 ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد معطل کردی تھی۔
 امریکی عہدیداروں نے یہ نہیں بتایا کہ فوجی امداد کیوں روکی گئی ہے ۔ 

 ٹرمپ انتظامیہ نے لبنان کے لیے 105 ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد معطل کردی تھی۔

امریکی حکومت لبنانی حکومت پر ایران نواز حزب اللہ سے دوری اختیار کرنے کے لیے دباﺅ ڈال رہی ہے۔
یاد رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے ایک ماہ بعد مستعفی ہو گئے تھے۔ مظاہرین ملک میں بدعنوانی اور خراب معاشی حالات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ سعد الحریری کی کابینہ میں حزب اللہ کے وزراءشامل تھے۔ 
اے ایف پی کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لبنانی فوج کے لیے امریکی فوجی امداد کے موثر ہونے کی بابت بعض اختلافات موجود ہیں۔

شیئر: