Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں طلبا کو مارنے پر پابندی

طلباء سے احترام کا رشتہ برقرار رکھا جائے۔فوٹو۔الشرق الاوسط
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ایک مرتبہ پھر ہدایت جاری کی ہے کہ ملک بھر کے تمام سکولوں میں طالب علموں پر کسی بھی قسم کے تشدد پر مکمل طور پر پابندی ہے۔
وزارت تعلیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سکول ٹیچر یا ادارتی عملہ طلبہ پر جسمانی یا لفظی تشدد نہیں کر سکتے۔ سعودی عرب میں موجود تمام سرکاری، نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کو وزارت تعلیم کی جانب سے یہ ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

سکول ٹیچر یا ادارتی عملہ طلبہ پر جسمانی یا لفظی تشدد نہیں کر سکتے۔ فوٹو۔عرب نیوز

وزارت نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ طلبا کے ساتھ خود اعتمادی اور احترام کا ماحول پیدا کیا جائے جس سے طلبہ کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آسکیں۔
طلبا کی جانب سے پیش آنے والی بدسلوکی کو قواعد و ضوابط کے مطابق حل کیا جائے اور احترام کا رشتہ برقرار رکھا جائے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ تعلیم و تربیت کا عمل استاد اور شاگرد کے درمیان پیار اور محبت کے رشتے سے ہی قائم ہوتا ہے۔

طلبہ مار پیٹ سے بگڑ جاتے ہیں اور مثبت صلاحیتیں پس پشت چلی جاتی ہیں۔ فوٹو۔عرب نیوز

بچوں کو مارنے پیٹنے، گالیاں دینے ، دھمکانے یا کسی بھی طرح سے حراساں کرنا تعلیم و تربیت کے زمرے میں نہیں آتا۔ طلبہ مار پیٹ سے بگڑ جاتے ہیں جس کے باعث ان کے اندر انتقام کا جذبہ ابھرنے سے مثبت صلاحیتیں پس پشت چلی جاتی ہیں۔اساتذہ محبت اور حکمت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنے شاگردوں سے برتاو کریں اور ان کی صلاحیتیں اور ہنر کو نکھارنے میں کردار ادا کریں۔

شاگردوں کی صلاحیتیں نکھارنے میں کردار ادا کریں۔ فوٹو۔ریاض ڈیلی

وزارت نے اعلامیہ کے آخر میں یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ طلباءکو ہاتھ یا چھڑی سے مارنایا حراساں کرنا ضوابط کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی اور ان ضوابط کو توڑنے والے کو سزا دی جاسکتی ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: