انڈیا کے سٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انٹرنیٹ صارفین سے تاج ہوٹل چنائی کے ایک ویٹر کو ڈھونڈنے میں مدد دینے کی اپیل کے ایک دن بعد تاج ہوٹل نے ٹنڈولکر کو مطلوب ویٹر کو تلاش کر لیا ہے۔
تاج ہوٹل کے ویٹر نے سچن ٹنڈولکر کو ان کے کرکٹ کھیلنے کے دنوں میں کہنی کے ’گارڈ‘ کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
’سچن دیکھو، کوہلی تمہارے پیچھے ہے‘
Node ID: 432401
-
جب دو کرکٹ لیجنڈز نے کیریئر شروع کیا
Node ID: 443516
-
دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی
Node ID: 447401
ٹنڈولکر نے ہفتے کو اپنے ٹوئٹر ہنڈل پر لکھا کہ ’کبھی اتفاقیہ ملاقات بھی یادگار ہو سکتی ہے۔ میری ایک ٹیسٹ سیریز کے دوران تاج ہوٹل چنائی میں ان کے عملے کے ایک فرد سے ملاقات ہوئی جس کے دوران میری ان سےکہنی کے ’گارڈ‘ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس بات چیت کے بعد میں نے اپنی کہنی کے گارڈ کا ڈیزائن تبدیل کر دیا۔۔۔ مجھے نہیں پتہ وہ اس وقت کہا ہے میں ان سے ملنا چاہتا ہوں۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیا آپ ان کو ڈھونڈنے میں میری مدد کر سکتے ہیں؟ ‘
ٹنڈولکر کی ٹویٹ کے ایک دن بعد تاج ہوٹل نے عملے کے اس فرد کو ڈھونڈ نکالا۔
تاج ہوٹل کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹنڈولکر کو جواب دیا گیا کہ ’مسٹر ٹنڈولکر آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمارے عملے کے فرد کے ساتھ ہونے والی یادگار ملاقات کو شیئر کیا۔ ہمیں اپنے عملے پر فخر ہے جنہوں نے ’تاج نس‘ کے کلچر کو اپنے آپ میں جذب کیا ہے۔ ہم نے اس فرد کو ڈھونڈ لیا ہے اور ہمیں آپ دونوں کی ملاقات کروانے میں خوشی ہوگی۔‘
Thank you Mr. Tendulkar for sharing your memorable encounter with our colleague during your stay in Chennai. We are proud of our associates who have imbibed the culture of Tajness. We have located him and would be delighted to connect the two of you for a meeting. pic.twitter.com/USvyW88BxY
— Taj Hotels (@TajHotels) December 15, 2019