اجیاد اور ام القریٰ سٹریٹ پر امانت گھر قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ فوٹو: التواصل
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ زائرین کو سامان رکھنے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے امانت گھر قائم کر رہی ہے۔
اس سے قبل خارجی صحنوں میں امانت گھر قائم کیے تھے تاہم صحن حرم میں نمازیوں کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنے کے پروگرام کے تحت امانت گھر ہٹا دیے گئے تھے۔
التواصل اور سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کے لیے امانت گھر قائم کرنے کے لیے جگہ کے انتخاب کے لیے تجاویز طلب کی تھیں۔
یہ تجویز سامنے آئی کہ زائرین کثیر تعداد میں کدی کے راستے حرم شریف آتے ہیں۔ کدی میں امانت گھر قائم کیے جائیں۔ دیگر نے تجویز کیا کہ غزہ کے راستے زائرین بہت بڑی تعداد میں حرم شریف پہنچتے ہیں اس لیے غزہ میں امانت گھر بنائے جائیں۔
اجیاد اور ام القریٰ سٹریٹ پر بھی امانت گھر قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ اور مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی کی مشترکہ کمیٹی قائم کرکے تجاویز کا جائزہ لے کر امانت گھر قائم کرنے کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق کدی، اجیاد، غزہ، ام القریٰ اسٹریٹ سارے مقامات ایسے ہیں جہاں سے زائرین بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔حرم مکی آمد کے لیے استعمال کیے جانے والے ان تمام مقامات پر امانت گھر قائم کیے جائیں گے۔ زائرین علامتی فیس ادا کرکے اپنا سامان رکھ سکیں گے۔