Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’1700خواتین کو اہم عہدوں کے لیے تیار کیا جائے گا‘

 دفاتر میں کلیدی عہدوں پر خواتین کو فائز کرنا سرفہرست ہے۔ فائل فوٹو
وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئر احمد بن سلیمان الراجحی نے اعلان کیا ہے کہ وزارت محنت سرکاری اور نجی اداروں میں کم از کم 1700خواتین کو کلیدی عہدوں پر فائز کرنے کے لیے تیار کرے گی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الراجحی نے یہ اعلان عرب چینی خواتین فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فورم کا اہتمام وزارت محنت نے فیملی امور کونسل کے تعاون سے امیرة نورة گرلز یونیورسٹی میں کیا ہے۔ 

 چین اور سعودی عرب کے مشترکہ فورم کی بدولت سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوگا۔ فوٹو عاجل

الراجحی نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی حکومت مختلف شعبوں میں خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے غیر معمولی محنت کررہی ہے۔ دفاتر میں کلیدی عہدوں پر خواتین کو فائز کرنا سرفہرست ہے۔
الراجحی کا کہنا ہے کہ جب تک خواتین اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز نہیں ہوں گی تب تک مضبوط اور محفوظ معاشرہ قائم نہیں ہوگا۔

جب تک خواتین اعلی عہدوں پر فائز نہیں ہوں گی،محفوظ معاشرہ قائم نہیں ہوگا۔فوٹو عاجل

الراجحی نے کہا ہے کہ وزارت محنت لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ بڑھانے اور اقتصادی سکیموں میں نمایاں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے خواتین کو آگے بڑھا رہی ہے۔
وزیر محنت نے امید ظاہر کی کہ چین اور سعودی عرب کے مشترکہ فورم کی بدولت خواتین کے لیے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوگا۔ تجارت کے نئے مواقع مہیا ہوں گے۔ دونو ں ملکوں کی خواتین ایک دوسرے کے یہاں اپنے ملکوں کی ثقافت کی جڑیں مضبوط بنا سکیں گی۔
                                
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: