271 پر سری لنکن ٹیم آؤٹ، شاہین کی پانچ وکٹیں
شاہین شاہ آفریدی نے میتھو کو 13 رنز پر آؤٹ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کے دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 271 کے سکور پر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کو اس طرح اسے پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی جبکہ دوسری دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنائے تھے۔
جمعے کو دوسری دن کے اختتام پر عابد علی اور شان مسعود کریز پر موجود تھے جبکہ پہلی اننگز کا خسارہ پورہ کرنے کے لیے مزید 23 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔
پہلے سیشن کے آغاز پر پاکستانی بولرز تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ جس میں 78 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہونے پہلے کھلاڑی لاسیتھ ایمبودینیا تھے جنھیں محمد عباس نے 13 رنز پر آؤٹ کیا۔
مجموعی سکور میں صرف دو رنز کے اضافے پر پانچویں وکٹ میتھیو کی گری جو میچ میں شاہین شاہ آفریدی کا دوسرا شکار بنے۔
پانچ وکٹوں کے نقصان کے بعد چندی مل اور ڈی سلوا نے سری لنکن اننگز کو سہارا دیا لیکن یہ شراکت داری زیادہ دیر نہیں چل سکی اور 148 کے مجموعی سکور پر ڈی سلوا کو 32 رنز پر شاہین شاہ نے آؤٹ کر دیا۔
آخری وکٹ کی شراکت داری میں وشوا فرنینڈو اور دلروون پریرا آگے بڑھ رہے تھے کہ 48 کے سکور پر دلروون پریرا کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کر دیا۔ وشوا فرنینڈو پانچ کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عابد علی اور شان مسعود نے کیا، اور میچ کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنائے۔ عابد علی 32 اور شان مسعود 21 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، کل تیسرے روز کا میچ ہو گا۔
پاکستان کو سری لنکا کے رنز کے مقابلے میں اب بھی 23 سکور کے خسارے کا سامنا ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 191 پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
اسد شفیق اور بابر اعظم نے نصف سینچریاں مکمل کی ہیں، جبکہ سری لنکا کے لاہیرو کمارا اور لستھ ایمبل دینیا نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور اظہر عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
کپتان اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر ہی بولڈ ہو گئے۔
عابد علی 38 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بابر اعظم نے 60 رنز بنا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی، جبکہ اسد شفیق 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان 4 اور یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اظہر علی سمیت تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان کے لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بھاری ثابت ہوا جب دس کے مجموعی سکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ شان مسعود چھ اور اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے فرنینڈو کا شکار بنے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 65 کے مجموعی سکور پر گری جب عابد علی 38 رنز بنا کر لہیرو کمارا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ایمبلدینیا کی گیند پر سٹمپڈ ہوئے۔
حارث سہیل بھی امبلدینیا کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، انہوں نے صرف نو رنز بنائے۔ اس کے بعد اوپر تلے پاکستان کی مزید دو وکٹیں گر گئیں، محمد رضوان چار اور یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
محمد عباس بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فواد عالم ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا راولپنڈی میں ہونے والا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔