Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے دروازوں پرنئی نمبرنگ

کنگ فہد توسیعی حصے کے گیٹ 79سے نمبرنگ کا تجربہ شروع کیا ہے۔  فوٹو: اخبار 24
 مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق مسجد کے دروازوں کی روشن اور واضح رنگوں سے نئی نمبرنگ شروع کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ زائرین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
اخبار 24 نے مکہ اخبار کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کنگ فہد والے توسیعی حصے کے گیٹ 79سے روشن اور و اضح رنگوں سے نمبرنگ کا تجربہ شروع کیا ہے۔ 
اس تجربے کا کاجائزہ لیا جارہا ہے۔ کامیابی کی صورت میں مسجد الحرام کے تمام دروازوں کی روشن رنگوں سے نمبرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

  دروازوں کی نمبرنگ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کی جارہی ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

روشن اور واضح رنگوں سے حرم شریف کے دروازوں کی نمبرنگ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کی جارہی ہے۔ حرم شریف کے دروازوں کی قدیم نمبرنگ زائرین کو واضح نظر نہیں آتی تھی۔ نئی نمبرنگ واضح ہے۔
نمبر دائیں سے بائیں کی جانب تحریر کیے جا رہے ہیں۔ اسے رات اور دن دونوں وقت میں آسانی سے پڑھا جاسکے گا۔ زائرین کافی فاصلے سے کسی بھی دروازے کا نمبر آسانی سے دیکھ سکیں گے۔
 

شیئر: