Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ملٹی پل ویزے میں توسیع نہیں ہوسکتی‘

ویزے میں قیام کی مدت مکمل ہونے سے قبل سعودی عرب سے واپس جانا ہوگافوٹو: ٹوئٹر
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے 90 دن گزرنے کے بعد ملٹی پل وزٹ ویزے میں توسیع سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات پروضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ ملٹی پل ویزے کی نوے روزہ میعاد استعمال کرلینے کی صورت میں بھی توسیع ہوسکتی ہے۔ 
 محکمہ پاسپورٹ نے ان اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ ملٹی پل وزٹ ویزے میں توسیع نہیں ہوسکتی۔ اس حوالے سے اس کے برعکس جو دعوے کیے جارہے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے گردش کرنے والی اطلاعات پروضاحتی بیان جاری کیا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

 ’ملٹی پل ویزا جس کے پاس ہو اسے ویزے میں قیام کی مدت مکمل ہونے سے قبل سعودی عرب سے واپس جانا ہوگا۔ وہ ملٹی پل ویزے کی انتہائی مدت نوے روز پوری کرنے کے لیے دوبارہ سعودی عرب آسکتا ہے۔ اگر نوے دن کی مجموعی مدت مکمل ہوگئی ہو تو ایسی حالت میں ملٹی پل وزٹ ویزے کی میعاد میں توسیع کا کوئی امکان نہیں‘۔
 واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اپنے اعزہ کے لیے وزٹ ویزے جاری کراتے ہیں۔ پہلے وزٹ ویزا لینے والوں کو ایک سے زیادہ مرتبہ آنے کی اجازت نہیں تھی۔
 

شیئر: