Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کویت مشترکہ علاقے سے دوبارہ تیل نکالیں گے

مشترکہ علاقے کی آئل فیلڈ سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیے۔فوٹو: ایس پی اے
سعودی عرب ا ور کویت نے منگل کو مشترکہ علاقے کی آئل فیلڈ سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس کے تحت سعودی عرب اور کویت کے درمیان مخصوص علاقے کی تقسیم اور تقسیم شدہ علاقے کے بالمقابل سمندری علاقے کی تقسیم طے پائی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تین برس سے زیادہ عرصے سے کویت اور سعودی عرب اس علاقے میں آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بند کیے ہوئے تھے۔ یومیہ 5لاکھ بیرل تیل نکالا جاتا ہے۔ یہ بین الاقوامی تیل سپلائی کا 0.5 فیصد ہے۔ 
توقع کے مطابق آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بتدریج شروع کی جائے گی۔

تین برس سے دونوں ملک علاقے میں آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بند کیے ہوئے تھے۔فوٹو: ایس پی اے

سعودی عرب اور کویت کے درمیان ایک علاقہ ’منطقہ محایدة‘ کہلاتا ہے۔ یہاں ’الخفجی‘ اور ’الوفرة‘ آئل فیلڈز واقع ہیں۔ دونوں ملک یہاں سے تیل نکالتے ہیں۔
امریکی توانائی ایجنسی نے اس سے قبل کہا تھا کہ 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران الخفجی او رالوفرة آئل فیلڈ سے یومیہ 700ملین بیرل تک تیل نکالا جاسکے گا۔ 
یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب اوپیک میں شریک ممالک او راوپیک کے اتحادی یومیہ 2.1 ملین بیرل تیل پیداوار میں تخفیف کے معاہدے کی پابندی کریں گے۔

الخفجی او رالوفرة آئل فیلڈ سے یومیہ 700ملین بیرل تک تیل نکالا جاسکے گا۔ فوٹو: ایس پی اے

کویتی عہدیدار کا بیان میں کہنا تھا کہ کویت جنوری 2020 سے مارچ 2020 تک یومیہ 2.669 ملین بیرل تیل نکالے گا۔ ایسا اوپیک پلس معاہدے کے تحت ہوگا۔
عاجل و یب کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ الخفجی اور الوفرة آئل فیلڈز سے تیل پیداوار کی بحالی کا بین الاقوامی منڈیوں میںتیل کی ترسیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 
سعودی عرب ہر حال میں 9.744ملین بیرل تیل یومیہ کی پیداوار پر قائم رہے گا۔ اوپیک پلس کے ساتھ یہی معاہدہ طے پایا ہے۔ 

شیئر: