Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو سکول 9 بجے کھلیں گے

سورج گرہن کی شروعات صبح 5 بجکر 33 منٹ پر ہوگی جبکہ 7 بج کر 45 منٹ پر گرہن ختم ہوجائے گا (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں سورج گرہن کے باعث کل جمعرات کو تمام سرکاری ونجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 9 بجے سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے ہدایت جاری کردی ہے۔
وزیر تعلیم نے ذیلی محکموں کو ارسال کی جانے والی ہدایت میں کہا ہے کہ ’سورج گرہن کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں امتحانات 9 بجے تک موخر کئے جائیں۔‘
واضح رہے کہ دسمبر کے اختتام پر سعودی عرب کے اسکولوں میں سمسٹر ختم ہونے جا رہا ہے جس کے بعد 20 دن کی تعطیل ہوگی۔ مختلف سکولوں میں نصف مدتی امتحانات جاری ہیں۔
وزیر تعلیم نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ سورج گرہن کے باعث طلبہ کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے حالات کے مطابق مناسب فیصلے کئے جائیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کل جمعرات 26 دسمبر کو دائرہ نما سورج گرہن الاحسا میں مکمل اور دیگرعلاقوں میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔
سورج گرہن کی شروعات جمعرات کی صبح 5 بجکر 33 منٹ پر ہوگی۔ یہ 6.37 منٹ تک اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 7 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔
 

شیئر: