Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی سے نئے سال کا استقبال

دنیا کے مختلف ممالک میں سالِ نو کا جشن جوش و جذبے سے منایا گیا۔
سال 2020 کا استقبال آتش بازی کے مظاہروں اور رنگا رنگ تقاریب سے کیا گیا۔
2020 کے آغاز کی جھلکیاں ذیل میں دیکھیے اے ایف پی کی ان تصاویر میں: 

پاکستان کے بیشتر شہروں میں بھی آتش بازی کے مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

  نوجوانوں نے ان مقامات کا رُخ رات 12 بجے سے پہلے ہی کرنا شروع کر دیا تھا۔ 

انڈیا کے شہر ممبئی میں واقع گیٹ وے آف انڈیا جسے انڈیا گیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، پر آتش بازی کے شاندار مظاہروں نے آسمان روشن کر دیا۔

دبئی کی مشہور عمارت برج العرب پر آتش بازی کا خوبصورت منظر پیش کیا گیا۔

جاپان میں نئے سال کا آغاز عبادت سے کیا گیا۔

ملک کے لاکھوں افراد نئے سال کے پہلے تین دن عبادت میں گزارتے ہیں۔

برطانیہ کے شہر لندن میں ہزاروں افراد نے لندن آئی کے قریب ہونے والی آتش بازی کے مناظر دیکھنے دریائے تھیمز کا رُخ کیا۔ 

جبکہ یونان کے شہر ایتھنز کے مشہور پارتھینون کی دیورایں بھی قریب میں ہونے والی آتش بازی سے روشن ہوگئیں۔ 
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی بڑی تقریبات کا آغاز آسٹریلیا سے ہوا جہاں سڈنی میں آتش بازی کے نظارے کو دیکھنے کے لیے مقامی افراد کے علاوہ بیرون ملک سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
دبئی میں دنیا کی بلند ترین بلڈنگ برج خلیفہ میں بھی نئے سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کے ساتھ آتش بازی شروع ہوئی جس کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے جبکہ اس مظاہرے کو کئی کلومیٹر دور سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

شیئر: