Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہماری آواز سننے والا کوئی نہیں‘

عسیر ریجن میں ہکلاہٹ کے شکار افراد کے لیے ڈیجیٹل اپلیکیشن لانچ کی جائے۔ فوٹو ، سوشل میڈیا
 گونرعسیر ریجن ترکی بن طلال نے ہکلاہٹ کے مرض میں مبتلا خاتون کو گورنرآفس کے شعبہ خواتین میں متعین کرنے کے فوری احکامات جاری کر دیئے۔
خاتون جوکہ ہکلاہٹ کے مرض میں مبتلا تھی، نے عوامی ملاقات میں گورنر سے سوال کیا تھا کہ ہمیں معاشرے کا فعال حصہ کیوں سمجھا نہیں جاتا؟ ہماری آواز سننے والا کوئی نہیں۔ 
گورنر نے عوامی میٹنگ میں خاتون کا سوال سننے کے بعد فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ آج اور ابھی سے ہی میرے آفس کے شعبے خواتین میں خدمات انجام دیں گی۔‘

گورنر عسیر کی  عوامی میٹنگ کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل ہو ئی ۔فوٹو ، سبق

انہوںنے مزید کہا " آپ نے کہا تھا کہ آپ ہکلاہٹ کا شکار ہیں اور آپکی آواز کوئی سننے والا نہیں ، میں آپ کو گورنر ہائوس میں اس لیے متعین نہیں کر رہا کہ آپ ہکلاہٹ کا شکار ہیں بلکہ ا س لیے کررہاہوں کہ آپ نے جو کہا کہ ہماری آواز کوئی نہیں سنتا ،اب میں آپ کی آواز سارا سال سنوں " ۔
واضح رہے خاتون نے عوامی میٹنگ میں گورنر سے درخواست کی تھی کہ ہکلاہٹ کے شکار افراد کے لیے ریجن میں ڈیجیٹل کلینک اپلیکیشن لانچ کی جائے تاکہ ہم جیسے لوگوں کی آواز بھی سنی جاسکے جنہیں معاشرے میں کوئی مقام نہیں دیا جاتا ۔
خاتون نے مزید کہا کہ " ہم جیسے کو اپنا مافی ضمیر بیان کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے اگر ایسی اپلیکیشن لانچ کر دی جائے کہ ہم گھر بیٹھے اپنے معالج سے رابطہ کر سکیں تو بہتر ہو گا " 
گورنر کے اس فیصلے پر حاضرین نے انہیں بے حد سراہا ۔ سوشل میڈیا پر عوامی میٹنگ کی وڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے بھی گورنر عسیر ریجن کے اس اقدام کی تعریف کی ۔ 

شیئر: