’سلیمانی نے سعودی تنصیبات پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے‘
’سلیمانی نے سعودی تنصیبات پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے‘
پیر 6 جنوری 2020 21:46
’قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے‘ ( فوٹو: البیان)
امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ’قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ’قاسم سلیمانی خطے کے دسیوں افراد کے قاتل تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قاسم سلیمانی سعودی عرب کی مختلف تنصیبات پر میزائل حملوں کی خود نگرانی کرتے تھے‘۔
امریکہ کے نائب صدر نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ’قاسم سلیمانی ہی نے یمن میں فیلق القدس کو منظم کیا۔ انہوں نے میزائل حملو ں کے مواقع مہیا کیے جن سے دسیوں افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے سول ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا‘ ۔