Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایران سے امارات کو کوئی خطرہ نہیں‘

’ایرانی حکومت کے کسی بھی ادارے نے ایسی کوئی دھمکی ریاست دبئی کو نہیں دی‘ (فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کو ایرانی حکومت نے کوئی دھمکی نہیں دی۔ اس حوالے سے اس کے برعکس جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔
دبئی حکومت کی میڈیا ایجنسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’امارات اور ریاست دبئی کو ایران کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں سے متعلق گشت کرنے والی رپورٹیں سراسر غلط ہیں۔ ایرانی حکومت کے کسی بھی ادارے نے ایسی کوئی دھمکی ریاست دبئی کو نہیں دی۔‘
دبئی حکومت نے کہا ہے کہ ’اس قسم کی دھمکی کسی ایرانی عہدیدار نے بھی نہیں دی لہذا اس قسم کی افواہیں پھیلاتے وقت احتیاط اور باریک بینی سے کام لیا جائے۔‘
دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ ’وہ خطے کی عمومی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایک بار پھر اس عزم کا اظہار ضروری سمجھتی ہے کہ حالت جنگ کو بڑھاوا  دینا کسی کے مفاد میں نہیں۔ معقول مکالمہ اور سفارتی وسائل ہی تنازعات طے کرنے کا مثالی طریقہ ہے۔‘
اماراتی وزارت خارجہ نے بدھ کو اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ’حالیہ علاقائی تبدیلیاں امارات اور اس کے باشندوں یا اس کے یہاں مقیم غیر ملکیوں اور سیاحت کے لیے آنے والوں پر کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوں گی۔‘
وزار ت خارجہ نے اطمینان دلایا ہے کہ ’امارات میں تمام کام معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ تمام ادارے معمول کے مطابق اپنے کام انجام دے رہے ہیں۔‘

شیئر: