Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں ونٹرپیکج تقسیم

کنگ سلمان ریلیف پاکستان نے سردی سے متاثرہ 21 اضلاع میں ونٹر ریلیف پیکج تقسیم کیے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فلاحی امدادی ادارے کی جانب سے پاکستانی زلزلہ متاثرین میں ریلیف پیکج تقسیم کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آنے والے حالیہ زلزلے سے سینکڑوں گھرانے متاثر ہوئے تھے۔ ان علاقوں میں سردی کی شدت نے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
سردی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے کنگ سلمان ریلیف پاکستان نے متاثرین میں 3000 کمبل اور 1500 ونٹر کِٹس تقسیم ہیں، جن میں 3000 مردانہ و زنانہ گرم شالیں، بچوں ارو بڑوں کے لیے موزے، دستانے، اور ٹوپیاں شامل ہیں۔

27،000 گھرانوں میں ونٹر ریلیف پیکج تقسیم کیے گئے ہیں۔

ونٹر کٹس سے متاثرہ افراد بروقت سردی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں گے۔
اس کے علاوہ شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے نے پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں بھی امدادی کارروایاں شروع کر دی ہیں۔
27000 گھرانوں میں ونٹر ریلیف پیکج تقسیم کیے گئے ہیں جس کی مجموعی لاگت تقریباً 1.5 ملین ڈالر بنتی ہے۔
ونٹر ریلیف پیکج مقامی غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے آزاد  جموں کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے سرد ترین 21 اضلاع میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ان علاقوں میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

شیئر: