Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال کے لیے 112 ملین ریال کا عطیہ

سعودی حکومت نے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لیے عطیہ دیا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب نے نیپال کی تعمیر نو کے لیے 112 ملین ریال کا عطیہ دے گا۔کٹھمنڈومیں سعودی ترقیاتی فنڈ نے نیپالی حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے نیپال میں زلزلے کے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے 112 ملین 5 لاکھ ریال کا عطیہ دیا ہے۔ 
سعودی ترقیاتی فنڈ کے سربراہ ڈاکٹر خالد الخضیری نے حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے نیپالی وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ ’’ عطیے کی نئی رقم کے بعد نیپال کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے امداد کی مجموعی رقم 565 ملین ریال ہوجائے گی‘‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب برادر ممالک کی مدد اور قدرتی آفات کے وقت اپنا اخلاقی کردار ادا کرتا رہتا ہے۔ حالیہ امداد سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام ہوگا۔
 

شیئر: