پاکستان میں وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ ایئر سروسز کے معاہدے کی منطوری دیدی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے حکومت پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔ اسی سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ایئر سروسز کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔‘
اتوار کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ ایئر سروسز کے معاہدے کی منظوری دی جس کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور سعودی ایئر لائن کے درمیان یکساں فلائٹس کی تعداد کا معاہدہ ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
-
’سعودی عرب پاکستان میں نئے فلاحی منصوبے شروع کرے گا‘Node ID: 451681
-
سعودی عرب اور پاکستان کی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اپیلNode ID: 451686
-
خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا آغازNode ID: 452016