Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر لیگ جیتنا چاہتے ہیں، محمد صلاح

آخرکار ہم جیتنے کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
برطانوی فٹبال کلب لیور پول کی جانب سے کھیلنے والے عالمی شہرت یافتہ مصری فٹبالر محمد صلاح کا کہنا ہے کہ ان کے کلب لیورپول کی توجہ سیزن میں ناقابلِ شکست رہنے کی بجائے پریمئیر لیگ کا ٹائٹل جیتنے پر ہے جس کا وہ 30 سال سے انتظار کر رہے ہیں جو ختم ہونا چاہئے۔
عرب نیوز کے مطابق لیور پول فٹبال کلب کے منیجرجورجن کلوپ کے کھلاڑیوں نے 21 مقابلوں میں اب تک صرف دو پوائنٹس ضائع کئے ہیں جو یورپ کی پہلی پانچ لیگز کے لیے نیا ریکارڈ ہے۔

ہر میچ کو انفرادی طور پر اہم تصور کر رہے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

اس کارکردگی نے یورپی چیمپیئنز کو ٹائنل ہولڈرز مانچسٹر سٹی پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے کا موقع دیا ہے تاہم صلاح نے اس پر زور دیا ہے کہ وہ اتوار کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے اینفیلڈ کے دورے سے قبل ریڈز ٹائٹل چیلنج کے ہر میچ کو انفرادی طور پر اہم تصور کر رہے ہیں۔
صلاح نے پریمیئر لیگ پروڈکشنز کو بتایا ’ہم سیزن کے اختتام تک ناقابلِ شکست رہنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو اچھا ہو گا لیکن بالاخر ہم صرف پریمیئر لیگ جیتنا چاہتے ہیں جو کہ سب سے اہم چیز ہے۔‘

’ناقابلِ شکست رہنا، نہ رہنا، یہ ضروری نہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

’ناقابلِ شکست رہنا، نہ رہنا، یہ ضروری نہیں۔ ہم پریمیئر لیگ جیتنا چاہتے ہیں۔‘
لیور پول اتوار کو یونائیٹڈ کے خلاف جیت کر 30 پوائنٹس کے واضح فرق کے ساتھ آگے جا سکتا ہے لیکن اکتوبر میں اولڈ ٹریفورڈ میں 1-1 سے برابرکے بعد ریڈ ڈیولز رواں سیزن میں ان سے پوائنٹس لینے کی واحد سائیڈ ہے۔ 
صلاح زخمی ہو جانے کے باعث اس میچ میں شریک نہیں ہو سکے تھے اور وہ انگلش فٹبال کی دو کامیاب ترین سائیڈز کے درمیان تصادم میں ضائع ہو جانے والے وقت کی تلافی کرنے کے خواہاں ہیں۔
مصر کے معروف فٹبالر نے کہا ’ ہمیں جیتنے کی اور اپنے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے جس طرح ہم سیزن کے آغاز سے اور گذشتہ سال سے کر رہے ہیں۔ ‘

ہمیں جیتنے کی اور اپنے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے(فوٹو ٹوئٹر)

’یقیناً ہم جانتے ہیں کہ یہ مداحوں، شہر اور ہمارے لیے بڑا معرکہ ہے لیکن آخرکار ہم جیتنے کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔
 

شیئر: