پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایت نامہ (ٹریول ایڈوائزری) میں ترمیم کر دی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کو اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔‘اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جمعے کو برطانیہ نے پاکستان کے لیے اپنے سفری ہدایت نامے میں تبدیلیاں کی ہیں۔
یہ تبدیلیاں برطانیہ کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے وسیع پیمانے پر کیے جانے والے تجزیے کے بعد کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 2015 کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے سفری ہدایات میں واضح طور پر کی جانے والی یہ پہلی تبدیلی ہے۔
مزید پڑھیں
-
برٹش ایئر ویز کی واپسی: پی آئی اے مقابلے کے لیے تیار؟Node ID: 421926
-
’صدر ٹرمپ مستقبل میں پاکستان کا دورہ کریں گے‘Node ID: 454416
-
’عمران، ٹرمپ کو ایف اے ٹی ایف پر قائل کرنے میں کامیاب‘Node ID: 454786