پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے متعلق امریکی سفری ہدایت نامے میں تبدیلی لانے کے معاملے پر صدر ٹرمپ کو قائل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
دفتر خارجہ میں ’اردو نیوز‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈیووس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو ٹھوس قرار دیتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’صدر ٹرمپ نے اپنے وزیر خزانہ اور باقی 20 افراد کی موجودگی میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کی موجودہ حکومت نے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ ان اقدامت کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ امریکہ کو پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان نے امریکہ کی توقعات پوری کر دیں لیکن ہمارا کیا ہوا؟Node ID: 453801
-
’صدر ٹرمپ مستقبل میں پاکستان کا دورہ کریں گے‘Node ID: 454416
-
’اگر شراکت کی تو جنگ نہیں امن کے لیے کریں گے‘Node ID: 454556