200 سگریٹ اور تین کلو تک تمباکو لاسکتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے محکمہ کسٹم نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر اپنے اہلکاروں کو مسافروں کے حوالے سے نئی تحریری ہدایت جاری کی ہے۔
ہدایت نامے میں بتایا گیا کہ مسافر سگریٹ کے کتنے پیکٹ سعودی عرب اپنے ہمراہ لاسکتا ہے؟
المرصد ویب سائٹ نے محکمہ کسٹم کی ہدایات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوئی بھی مسافر 200 سگریٹ اپنے ہمراہ لاسکتا ہے۔ کوئی بھی مسافر تمباکو کا ایک ڈبہ یا نصف کلو حقے کا تمباکو لاسکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 200 سگریٹ اور تین کلو تک تمباکو لایا جا سکتا ہے۔‘
مزید کہا گیا ہے کہ ’اگر کسی مسافر کے پاس 200 سگریٹ سے زیادہ یا تین کلو سے زیادہ حقے کا تمباکو پایا گیا تو ایسی صورت میں مقررہ حد سے زیادہ پیکٹ اور تمباکو ضبط کرلیا جائے گا اور کسٹم ڈیوٹی مقررہ مقدار کے حوالے سے وصول کی جائے گی۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ضابطے پر عمل درآمد 16 جنوری 2020 سے شروع کر دیا گیا ہے۔