Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ نوشی پر کنٹرول کے نئے اقدامات کیا ہیں؟

سگریٹ کمپنیوں کو دی گئی مہلت اب ختم ہوچکی ہے۔ فائل فوٹو ایس پی اے
سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک نے تمباکو نوشی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمباکو مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

تمباکو مصنوعات کے مضر صحت ہونے سے متعلق تنبیہ نمایاں شکل میں شائع کی جا رہی ہے۔ تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں وسیع البنیاد آگہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ 

اخبار24 کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سگریٹ کے پیکٹوں پر انتہائی مضر صحت ہونے کا انتباہ تحریر کیا جائے گا۔ سعودی عرب سمیت کسی بھی خلیجی ملک میں سگریٹ کے ایسے پیکٹ برآمد نہیں کئے جاسکتے جن پر انتباہی تحریریں نہ ہوں۔
سگریٹ درآمد کرنے والی کمپنیوں نے سگریٹ ساز کمپنیوں کے تعاون سے اس ہدایت پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ سگریٹ کے ہر پیکٹ پر انتباہی تحریر چسپاں ہے۔

تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں آگہی چلائی جارہی ہے۔ فوٹو اخبار 24

سعودی ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ سگریٹ درآمد کرنے والی کمپنیوں کو اس پابندی کے حوالے سے جو مہلت دی گئی تھی وہ اب ختم ہوچکی ہے۔ 
سگریٹ کے نئے پیکٹوں پر واضح الفاظ میں سگریٹ کے انتہائی مضر صحت ہونے کی عبارت درج کردی گئی ہے۔ سعودی ایف ڈی اے کے مطاببق جو لوگ تمباکو نوشی کی عادت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ وزارت صحت کی جانب سے پیش کی جانے والی مفت سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
سگریٹ کے نئے پیکٹوں پر چسپاں تصاویر کے ذریعے یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ جو لوگ تمباکو کثرت سے استعمال کرتے ہیں ان کے جسم کا اندرونی ڈھانچہ کس قدر بگڑ جاتا ہے۔
سعودی ایف ڈی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سابقہ سگریٹ پیکٹ درآمد نہیں کیے جاسکتے۔ اگر کسی کے پاس پرانا ذخیرہ موجود ہو تو قانون کے مطابق وہ اسے مارکیٹ میں لانے کا مجاز نہیں رہا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: