پاکستانی عوام کو شاید اتنا انتظار عمران خان کے وزیرِ اعظم بننے، نواز شریف کی لندن سے میڈیکل رپورٹ آنے اور آصف علی زرداری کے جیل سے رہا ہونے کا نہیں تھا جتنا ڈرامہ سیریز ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط کا تھا۔
دو ہفتوں کا انتظار بالآخر ختم ہوا اور اس کے ساتھ ہی وہ تمام قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئیں کہ آخر ڈارمے کا ’دی اینڈ‘ کیا ہو گا۔
بہت سے شائقین ایسے ہیں جنھوں نے آخری قسط کا مزہ سنیما گھروں کی بڑی سکرینوں پر لیا جبکہ بعض نے ٹکٹ کے حصول کی دوڑ سے بچنے کے لیے گھر کی چھوٹی سکرین پر ہی ڈرامہ دیکھنے کو غنیمت جانا۔
مزید پڑھیں
-
منفی کردار، ذہن تیار نہیں:حراNode ID: 451261
-
’پہلی فلم خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کرنا خوش قسمتی ہے‘Node ID: 452636
-
’نام شیث ہے لیکن رومی بلائے جانے کی عادت ہوگئی ہے‘Node ID: 453241
جن شائقین نے پانچ ماہ تک یہ سارا ڈرامہ یوٹیوب پر دیکھا اور وہ اب یوٹیوب پر ہی اس کی آخری قسط کے اپ لوڈ ہونے کے منتظر ہیں انہیں شاید مایوسی ہو کیونکہ یوٹیوب پر آخری قسط جلد اپ لوڈ ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔
دوسری جانب ’میرے پاس تم ہو‘ صبح سے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ ڈرامہ ختم ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین نے ڈرامے سے متعلق مختلف قسم کے تبصرے شروع کر دیے ہیں۔
کچھ شائقین ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ اختتام پسند نہ آنے کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو آخری قسط کے اپنے پسندیدہ مکالمے شیئر کر رہے ہیں۔
فرحان ظہیر خواجہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ’دانش جانتا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے۔‘
محمد عمیر نامی ایک صارف نے ڈارمے کے اختتام پر مرکزی کردار نبھانے والے دانش کی موت پر سوال کیا کہ ’اب اسٹاک ایکسچینج کا کیا ہو گا۔‘
دوسری جانب ایک صارف آفرین خرم نے ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس ادکاری پر اُن کو آسکر ملنا چاہیے۔
بعض صارفین ڈرامے کے حوالے سے بڑے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
ٹن ٹن ٹناٹن نامی صارف نے لکھا کہ ’دانش کی موت پر حکومت پاکستان نے پیر کے دن تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔‘
#MerayPaasTumHo#میرے_پاس_تم_ہو
My review after Danish's death pic.twitter.com/pX3ATWohZB— Fouzia Wali (@F0zi667) January 25, 2020