حوریں ان موضوعات میں سے ہیں جن کا تعلق موت کے بعد کی زندگی سے بیان کیا جاتا ہے تاہم پاکستانی وزیراعظم نے گذشتہ انتخابی مہم کے دوران حوریں نظر آنے کا واقعہ بیان کر کے سوشل میڈیا کو تفریح طبع کا نیا موضوع فراہم کر دیا۔
مزید پڑھیں
-
بچے کی پیدائش پر والد کو ایک اور والدہ کو چھ ماہ کی چھٹی؟Node ID: 455531
-
’وزرا کی اتری ہوئی شکلیں دیکھ کر کہتا ہوں گھبرانا نہیں‘Node ID: 455566
-
جامعات کی طالبات سے بدکلامی کا نوٹسNode ID: 455636
وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز کراچی میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینڑ کے لیے عطیات جمع کرنے کی غرض سے منعقد ہونے والے ایونٹ میں تقریر کی تو گذشتہ انتخابی مہم میں اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کا ذکر بھی کیا۔
ان کی تقریر کا ایک حصہ وڈیو کلپس کی صورت سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کرنے والوں کے ہاتھ گویا اک نیا موضوع آ گیا۔
اس ویڈیو کلپ میں عمران خان کہتے ہیں کہ 2013 میں انتخابی مہم کے دوران میں کرین سے گرا تو بہت زیادہ تکلیف تھی، کمر کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ شوکت خانم پہنچا تو ڈاکٹر عاصم نے مجھے نہیں علم کہ کون سا ٹیکہ لگایا، تکلیف بھی ختم ہو گئی، دنیا بدل گئی، جو نرسز تھیں وہ حوریں نظر آنا شروع ہو گئیں۔
وزیر اعظم عمران خان کو حوریں کب نظر آئیں؟@PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/TP9ig3IzGD
— GNN (@gnnhdofficial) January 27, 2020
اپنی پرجوش اور تسلسل رکھنے والی تقریروں کے لیے مشہور عمران خان کے لیے یہ پہلا موقع نہیں کہ ان کا کوئی جملہ یا گفتگو کا کوئی حصہ تفنن طبع کا باعث بنا ہو۔ ایسے مواقع پر وزیراعظم کے حامی دفاع کیسے کریں کی مشکل کا شکار نظر آتے ہیں تو ان کے مخالفین یا عام صارفین چٹکلے چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
ڈاکٹر عربیلہ نامی ہینڈل نے ٹیکہ لگنے کے بعد حوریں نظر آنے کو وزیراعظم کی معصومیت قرار دیا۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’جو خود شہزادہ ہو اسے حوریں ہی نظر آئیں گی‘ ساتھ ہی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’آپ بھی اپنا ٹیکہ استعمال کریں اور تمام مافیاز کو دن میں تارے دکھائیں۔‘
حوروں کا ذکر کرتے ہوئے تقریر میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سمجھا مجھے کوئی پرابلم ہی نہیں، ٹی وی پر تقریر بھی کر دی، مجھے یاد ہی نہیں میں نے کیا کہا، جب اس کا افیکٹ گیا تو میں نے بہت زور لگایا کہ خدا کے واسطے وہ ٹیکہ مجھے پھر سے لگا دیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین تقریر کے موضوع پر گفتگو کے بجائے اس بات میں دلچسپی لیتے دکھائی دیے کہ وہ انجکشن کے متعلق جان سکیں۔ وقاص نامی ہینڈل نے استفسار کیا کہ ’کون سا ٹیکہ لگایا تھا جو نرسیں حوریں نظر آ رہی تھیں۔‘
کون سا ٹیکہ لگایا تھا جو نرسیں حوریں نظر آرہی تھیں؟؟؟ https://t.co/7eGY2t2Tau
— 山丹Q丹S ˢᵏ (@WaQasPmln007) January 28, 2020
ام فاروق نامی ہینڈل نے مشہور زمانہ کرداروں انارکلی اور سلیم پر بننے والی فلم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے وزیراعظم کی تقریر سے جا ملایا۔ انہوں نے ایک ڈائیلاگ سلیم سے منسوب کرتے ہوئے لکھا ’انار کلی مجھے معاف کردو، میں تو ہسپتال دواؤں کی قیمتیں چیک کرنے گیا تھا انہوں نے مجھے پہچان کر انجکشن لگادیا جس سے مجھے نرسیں حوریں نظر آنے لگیں‘۔
انار کلی مجھے معاف کردو
میں تو ہسپتال دواؤں کی قیمتیں چیک کرنے گیا تھا انہوں نے مجھے پہچان کر انجکشن لگادیا جس سے مجھے نرسیں حوریں نظر آنے لگیں pic.twitter.com/Anq3rYz4e0— اُمِ فاروق (@humairaajmal697) January 27, 2020
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں