Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کار مشین سے خریداری پر نئی سہولت

مشینوں کے ذریعے انگریزی اور عربی میں مکمل رہنمائی دی جائے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کی وزارت بلدیات و دیہی امور نے صارفین کو مشروبات اور کھانے کی پیک شدہ اشیاء خریدنے کے بعد بقیہ رقم کی ادائیگی اور سروس کی عدم فراہمی کی صورت میں پوری رقم کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے استعمال ہونے والی خود کار میشنیں رکھنے کی شرائط طے کی ہیں۔
العربیہ کے مطابق وزارت دیہی امور کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ سیلف سروس مشینیں نصب کرنے والے کاروباری حضرات اپنے گاہکوں کو مطلوبہ سہولت کے حوالے سے مکمل اطمینان فراہم کریں۔ مشینوں کے مالکان یا آپریٹرحضرات اپنے نام، مکمل ایڈریس اور مقام کے ساتھ تمام ضروری شناختی علامات واضح کریں۔

مشین کے مالک کو مشین میں موجود برائے فروخت اشیاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

حکومت نے ایسی مشینیں بنانے والی فیکٹریوں کے ذریعے فراہم کردہ آپریٹنگ ہدایات پر عمل کرنے اور بطور آپریٹنگ صارفین کو مکمل رہنمائی اور ہدایات دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ گاہکوں کو ان مشینوں کے ذریعے انگریزی اور عربی زبانوں میں مکمل رہنمائی اور ہدایات فراہم کی جائیں۔
مالک یا آپریٹر سے کسی بھی حالت میں مشینری کی مسلسل اور متواتر پیکنگ کو روکنے اور مشینوں کے لیے وقتا فوقتاً مرمت کرنے اور کام نہ کرنے کی صورت میں انہیں ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیلف سروس مشینیں نصب کرنے والے گاہکوں کو مطلوبہ سہولت دیں(فوٹو العربیہ)

مشین کے مالک کو مشین میں موجود برائے فروخت اشیاء کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مرمت کی کارروائیوں کی وجہ سے خطرات کا سامنا نہ کرنے کی ضرورت کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ استعمال شدہ مشینیں بہت سے مشروبات کی تیاری میں اعلی صلاحیت کی حامل ہیں اور یہ مشروبات تقریبا 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر تیار کیے گئے ہیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: