Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: عام شاہراہ پر خود سوزی کی دھمکی دینے والا گرفتار

گورنریٹ کے سامنے گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر خود سوزی کی دھمکی دینے والا شہری نفسیاتی مریض ہے ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے عام شاہراہ پر خود سوزی کی دھمکی دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
شہری مکہ مکرمہ گورنریٹ کے سامنے اپنی گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر خود سوزی کی دھمکی دے رہا تھا۔ اس کے ہاتھ میں بوتل تھی جس میں پٹرول بھرا ہوا معلوم ہوتا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امن عامہ کے مشترکہ آپریشن روم میں اطلاع دی گئی کہ کوئی شخص گورنریٹ کے دفتر کے سامنے گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر خود سوزی کی دھمکی دے رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی مگر دھمکی دینے والا شخص وہاں سے فرار ہوچکا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’خود سوزی کی دھمکی دینے والے شخص کو بہت جلد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی اندازے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نفسیاتی مریض ہے‘۔
ادھر مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سے تفتیش جاری ہے۔ اس کے قبضے سے پٹرول کی بوتل برآمد ہوئی ہے۔ اندازہ یہی ہے کہ وہ نفسیاتی مریض ہے۔ اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: