Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد وارداتوں میں ملوث تین سعودی گرفتار

گروہ کے قبضے سے 9 لاکھ 47 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں ( فوٹو : ٹوئئر)
مکہ  پولیس نے ڈاکے ڈالنے، لوگوں پر حملے کرنے اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
گروہ میں تین سعودی شہری اور ایک انڈین تارک وطن شامل ہے جن کے قبضے سے 9 لاکھ 47 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر محمد بن عبد الوہاب الغامدی نے کہا ہے کہ ’پولیس کو متعدد گھروں میں ڈاکے ڈالنے، گوداموں میں چوری کرنے، راہگیروں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے کی متعدد وارداتوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے خفیہ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ریکارڈ وقت میں گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’گروہ کے افراد نے جدہ اور طائف میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ سب کی عمریں 40 سال کے قریب ہیں۔ ضروری تفتیش کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: