Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین کارڈ کے لیے شادی پر سعودی گرفتار

امریکی حکام کی جانب سے جعلسازی اور دروغ بیانی کے الزامات ہیں۔فوٹو: المرصد
امر یکی یونیورسٹی میں سکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی نوجوان کو گرین کارڈ کے لیے امریکی خاتون سے’ فرضی شادی‘ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
المرصد ویب کے مطابق سعودی طالب علم پر امریکی حکام کی جانب سے جعلسازی اور دروغ بیانی کے الزامات ہیں۔
امریکی ذرائع کا کہنا ہے’ سعودی طالب علم نے امریکی لڑکی سے فرضی شادی کے بعد گرین کارڈ کی درخواست دی تھی۔ جعلسازی اور دروغ بیانی سے کام لیا۔‘
سعودی طالب علم پر جعلسازی کے الزام میں فوجداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزٹ ویزے یا تعلیمی ویزے کو گرین کارڈ میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ غیر ملکی کسی امریکی خاتون سے شادی کرچکا ہو۔ 
امیدوار کا ٹیکس ریکارڈ بھی دیکھا جاتا ہے۔ درخواست گزار کا انٹرویو لیا جاتا ہے۔ سکیورٹی ریکارڈ کی چھان بین کی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر سرگرمیاں چیک کی جاتی ہیں۔ فوجداری ریکارڈ دیکھا جاتا ہے۔ مالیاتی ریکارڈ بھی طلب کیا جاتا ہے۔
شادی کے بارے میں یہ اطمینان حاصل کیا جاتا ہے کہ یہ فرضی نہیں بلکہ حقیقی شادی ہے۔

شیئر: