پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے حج پالیسی 2020 کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ پالیسی حتمی منظوری کے لیے منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس نہ صرف حج مزید مہنگا ہو گا بلکہ نئی حج پالیسی میں وفاقی وزیر مذہبی امور کا صوابدیدی کوٹہ بحال کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
پالیسی کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ’ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے آنے والی سفارشوں کو پورا کرنے کے لیے دو ہزار حجاج کا کوٹہ وفاقی وزیر مذہبی امور کا صوابدیدی اختیار ہو گا۔‘
2014-2013 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ارکان پارلیمنٹ کا حج کوٹہ ختم کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
حج اعمال آسان بنانے کے لیے موبائل ایپلی کیشنNode ID: 427571
-
10 لاکھ عمرہ ویزے، 8 لاکھ زائرین کی آمدNode ID: 443126
-
کاش ہم سستا حج کروا سکتے، پیر نور الحقNode ID: 453706