Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ سیکھنے والی خاتون نے شوہر اور بچے کو کچل دیا

 متاثرہ خاندان تفریح کی غرص سے بیش کمشنری آیا تھا (فوٹو: سبق نیوز) 
بیش کمشنری میں ساحل پر ڈرائیونگ سیکھنے والی خاتون کی گاڑی بے قابو ہوگئی جس کی زد میں آکر خاتون کا شیر خوار بیٹا ہلاک اور شوہر شدید زخمی ہو گیا۔
ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان نے سبق نیوزکو بتایاکہ ساحل پر ایک خاتون گاڑی چلانا سیکھ رہی تھیں کہ اچانک کار ان کے قابو سے باہر ہو کر شوہر کو روندتے ہوئے گزر گئی۔
ح
ادثے میں خاتون کا کم سن بچہ موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ شوہر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلال الاحمر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ادارے کے کنٹرول روم پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعدد ہنگامی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
حادثے کے عینی شاہدین نے ہلال الاحمر کی امدادی ٹیم کو بتایاکہ خاتون کی گاڑی ان کے قابو سے باہر ہو کر ساتھ کھڑے آدمی کو کچلتی ہوئی نکل گئی۔ گاڑی کی ٹکر سے بچہ بھی نہ بچ سکا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے خاتون کے شوہر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جسے ہلال الاحمر کے امدادی کارکنوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دریں اثناء مقامی روزنامے 'عکاظ' کے مطابق مذکورہ خاندان تفریح کی غرض سے بیش کمشنری آیا تھا جہاں خاتون نے ڈرائیونگ سیکھنے کی فرمائش کی اور حادثے کا شکار ہو گئی۔

شیئر: