Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جبل شفا سر کرنے والی پہلی سعودی خاتون

پہلی خاتون ہیں جنہوں نے چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔فوٹو:المرصد
کوہ پیمائی کا شوق دنیا بھر میں پایا جاتا ہے۔ سعودی عرب کے نوجوان وطن عزیز میں موجود بلند و بالا پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک سعودی خاتون نے طائف کے جبل شفا سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 
یہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے جبل شفا کی چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق العربیہ نیٹ نے طائف کے شفا پہاڑ کی چوٹی سر کرنے والے پیشہ ور افراد کی ویڈیو شیئر کی اس میں ایک سعودی خاتون شامل ہیں۔

انجینیئر نادیہ جوجری دیگر نوجوانوں کے ہمراہ اس مہم میں شریک تھیں۔ فوٹو:المرصد 

انجینیئر نادیہ جوجری پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے طائف کے جبل شفا کی32 میٹر اونچی چوٹی سر کی۔ یہ دیگر نوجوانوں کے ہمراہ اس مہم میں شریک تھیں۔ 
نوجوانوں کا مقصد سعودی عرب کے سحر آفریں پہاڑ کی چوٹی کی صفائی تھا۔ سب نے مل کر صفائی مہم میں حصہ لیا۔
یاد رہے کہ ہائیکنگ اور پہاڑوں کی چوٹی سر کرنے والوں کی سعودی آرگنائزیشن نے اس مہم کی سرپرستی کی۔ اس کے لیے 28 راستے مقرر کیے گئے۔ یہ 32 میٹر اونچے تھے۔ 
کوہ پیماﺅں نے ایک جانب تو چوٹی سر کرنے کا اپنا شوق پورا کیا اور دوسری جانب انہوں نے پہاڑ اور چوٹی کی صفائی میں حصہ لے کر رضاکارانہ خدمت بھی انجام دی۔
 

شیئر: