Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی ’سعودی ویمنز فٹبال لیگ‘ کا انعقاد

 ویمنز فٹبال لیگ کے مقابلے ریاض، جدہ اور دمام میں ہوں گے فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سالانہ سعودی ویمنز فٹبال لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سعودی سپورٹس آرگنائزیشن نے چیئرمین شہزادہ خالد بن الولید آل سعود کی موجودگی میں دارالحکومت ریاض میں اس کا اعلان کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے مقابلے پہلی مرتبہ ریاض، جدہ اور دمام میں ہوں گے۔ ان میں 17برس اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین شریک ہوں گی۔

سعودی سپورٹس آرگنائزیشن نے دارالحکومت ریاض میں اس کا اعلان کیا گیاہے فوٹو: عرب نیوز

سعودی  ویمنز فٹبال  لیگ کے ابتدائی مقابلے ہر شہر میں ہوں گے۔ اس کے بعد سیمی فائنل ہوں گے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو کپ پیش کیا جائے گا۔
سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے لیے پانچ لاکھ سعودی ریال کا انعام مختص کیا گیا ہے۔
شہزادہ خالد بن الولید نے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ ’سپورٹس آرگنائزیشن نے یہ بڑااچھا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی بدولت سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوں گے۔‘

مقابلے میں 17برس اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین شریک ہوں گی۔ فوٹو: عرب نیوز

انہوں نے  کہا ’ کھیلوں کی دنیا میں خواتین کی سرپرستی اور ا ن کے کارناموں کا اعتراف مستقبل کی جہت میں اہم قدم ہے۔‘ 
سعودی سپورٹس آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیماءبنت صالح الحصینی کا کہنا تھا کہ ’اس قسم کے پروگراموں کی سرپرستی کرکے خواتین کو اپنے قدمو ںپر کھڑا کیا جارہا ہے۔‘

 ویمنز فٹبال لیگ کے لیے پانچ لاکھ  ریال کا انعام مختص کیا گیا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی ویمنز فٹبال لیگ جیسے اقدام کا خواتین کی صحت اور جسمانی استعداد پر بہت اچھا اثر مرتب ہوگا‘۔
سعودی  ویمنز فٹبال لیگ کی انتظامی کمیٹی نے فٹبال ٹیموں اور کھلاڑی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ویب سائٹ wfl-sa-com پر اندراج کرائیں۔

شیئر: