پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے ٹیلی فون نمبر کا اجرا
جمعرات 27 فروری 2020 11:21
عمرہ ویزے حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین وزارت حج سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ( فوٹو: واس))
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرے کے ویزے حاصل کرنے والے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ مزید ہدایات کے لیے وزارت سے کریں۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’پاکستانی، انڈین، مصری، الجزائری، انڈونیشیائی اور ترکی کے عمرہ زائرین وزارت سے براہ راست رابطہ کر کے ہدایات لے سکتے ہیں‘۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فون نمبر 00966920002814 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ممالک سے رابطہ کرنے پر مقامی کال چارجز لاگو ہوں گے‘۔
وزارت حج وعمرہ نے استفسار کے لیے ای میل ایڈریس بھی جاری کیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزے حاصل کرنے والے زائرین درج ذیل ای میلز پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں:
واضح رہے کہ بدھ کو رات گئے سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔