Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

سعودی عرب ہمیشہ عالمی امن و سلامتی کا داعی رہا ہے۔فوٹو: سبق
سعودی عرب کی جانب سے امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے افغانستان کے لیے خوش آئند قرار دیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ’ افغانستان میں قیام امن سے نہ صرف افغان عوام کو فائدہ ہو گا بلکہ خطے اور عالمی سطح پر بھی امن معاہدے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے‘۔
وزارت خارجہ نے مستقل جنگ اور امن معاہدے کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسے مملکت کی خواہش بھی قرار دیا گیا۔

وزارت خارجہ نے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسے مملکت کی خواہش بھی قرار دیا۔فوٹو: سبق

 بیان میں مزید کہا گیا’ سعودی عرب ہمیشہ عالمی امن و سلامتی کا داعی رہا ہے۔ ہم افغانستان میں مستقل قیام امن اور برادر افغان عوام کے درخشاں مستقبل کے خواہاں ہیں‘ ۔
یاد رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے معاہدے میں طے پایا ہے کہ اگر طالبان معاہدے کی پاسداری کریں گے تو 14 ماہ کے اندر تمام امریکی افواج افغانستان سے نکل جائیں گی۔
معاہدے کے تحت یہ ضمانت دی گئی ہے کہ افغانستان میں ایک ایسا مکینزم لایا جائے گا جس کے تحت افغانستان کی سرزمین کسی بھی گروہ کی جانب سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
 

شیئر: