کراچی کنگز نے پیر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ کراچی کنگز نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی مشکل کے صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔ 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اوپنر شرجیل خان صرف چار رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور اے ڈی ہیلز نے شاندار سٹروکس کھیلتے ہوئے صرف چھ اوورز میں کراچی کنگز کا سکور 55 تک پہنچا دیا۔ بابر اعظم نے 44 بالز پر ففٹی سکور کی۔ انہوں نے 10 چوکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
-
کوئٹہ کی کراچی کو پانچ وکٹوں سے ماتNode ID: 460831
-
پشاور زلمی نے قلندرز کو 16 رنز سے ہرا دیاNode ID: 461971
-
پشاور اور اسلام آباد کا میچ بارش کے باعث منسوخNode ID: 462166