Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کو زور دیتے ہوئے عالمی برادری کو ایک دوسرے سے تعاون کے لیے کہا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’عالمی وبا کی روک تھام  کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کے علاوہ جی 20 ممالک کے باہم افہام وتفہیم اور تعاون ضروری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب جی 20 ممالک کے ساتھ مل کر کورونا کے انسداد، اس کے علاج اور اس کی وجہ سے معاشی نقصان کے تدارک کے لیے کوشاں ہے‘۔

شیئر: