سعودی آرامکو نے 2019 کے دوران 330.69 ارب ریال کا خالص ریکارڈ منافع کمایا ہے۔
اس مدت کے دوران آرامکو نے 1.1 ٹریلین ریال کے مجموعی سودے کیے۔
آرامکو نے اتنا بڑا خالص منافع چار برس کے دوران دوسری مرتبہ حاصل کیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق آرامکو نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والی کمپنی کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ آرامکو کےمنافع کے تناظر میں ایک شیئر کا منافع 1.65 ریال ریکارڈ کیا گیا۔
آرامکو نے 2019 کے دوران شیئرز ہولڈرز کو 274.4 ارب ریال تقسیم کیے۔ کمپنی نے 5 دسمبر 2019 سے لے کر 31 دسمبر 2019 کے دوران 14.8 ارب ریال عام منافع کے طور پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پروگرام کے مطابق آرامکو 31 مارچ کو 14.8 ارب ریال کا منافع 18مارچ 2020 کو اندراج کرانے والے شیئرز ہولڈرز میں تقسیم کرے گی۔