Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا اجلاس دو ہفتے کے لیے موخر

کورونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر فیصلہ کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی کابینہ کا اجلاس دو ہفتے کے لیے موخْر کردیا گیا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ صحت حکام نے نئے کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے سعودی عرب کے سرکاری اور نجی اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔ انہیں پر عمل کرتے ہوئے سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

کابینہ کا اجلاس عید الفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات میں نہیں ہوتا(فوٹو ایس پی اے)

کابینہ کا اجلاس نہ ہونے کا اثر ایوان شاہی کے ماتحت اداروں ، منسٹرز کونسل سیکریٹریٹ اور ماہرین کے ادارے کی سرگرمیوں پر نہیں پڑے گا۔ تمام ادارے معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی کابینہ کا اجلاس عید الفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات میں نہیں ہوتا جبکہ قومی بجٹ کے اعلان کے بعد آنے والے منگل کو بھی کابینہ کا اجلاس منعقد نہیں کیا جاتا۔

 

شیئر: