مقام ابراہیم میں نصب پیتل کا نیا کام کیا جارہا ہے- (فوٹو سبق)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی نے خانہ کعبہ کے سامنے واقع مقام ابراہیم کی اصلاح و مرمت کا کام شروع کرایا ہے-
کرفیو اور نئے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے لگائی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے اصلاح و مرمت کا کام کسی رکاوٹ کے بغیر انجام دیا جارہا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اصلاح و مرمت کا کام دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے- ایک طرف تو مقام ابراہیم کے تحفظ کا نظام بہتر بنایا جارہا ہے- مقام ابراہیم میں نصب پیتل کا نیا کام کیا جارہا ہے-
دوسری جانب مقام ابراہیم کو معطر کرنے کے لیے ماحول دوست مواد استعمال کیا جارہا ہے-اسے جراثیم سے پاک صاف کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں-
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نےہدایات جاری کررکھی ہے کہ مسجد الحرام کے تمام حصو ں کی اصلاح و مرمت کے کام مکمل کرلیے جائیں-
شیخ السدیس نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس (کوفید 19) کےپھیلاو کو روکنے کے لیے حفاظتی معیار کو بلند کیا جائے-
مقدس مساجد کی انتظامیہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں اصلاح و مرمت کا سالانہ نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے- یہ سارا کام اسی نظام کے تحت انجام دیا جارہا ہے-