Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کرفیو کے حوالے سے تدفین کے اوقات؟

کرفیو کے دوران تدفین کےلیے اوقات کی پابندی کریں(فوٹو، سوشل میڈیا)
مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے مقدس شہر کے تمام قبرستان بند کردیے ہیں۔علاقے میں کرفیو کے مد نظر تدفین کے نئے اوقات کار جاری کردیےگئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی میں ادارہ تجہیز و تکفین کے ڈائریکٹر عبداللہ العقیل نے بتایا کہ شہر میں کرفیو کے حوالے سے میں تدفین صبح 6  سے دوپہر دو بجے تک ہوگی۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد تدفین کی اجازت نہیں ہوگی۔

احتیاط کے پیش نظر 3شہروں میں کرفیو کے اوقات بڑھائےگئے(فوٹو، سوشل میڈیا)

عبداللہ عقیل نے توجہ دلائی کہ  پابندی موجودہ حالات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ اس کا مقصد  کرفیو کے اوقات کی پابندی ہے تاکہ لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
   نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے وزارت صحت کے اقدامات کے پیش نظر تدفین کے حوالے سے ادارہ کی جانب سے نئے اوقات جاری کیے گئے ہیں جن کی پابندی کی جائے۔
 یاد رہے جمرات 26 جنوری سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ریاض میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے لگائے جانے والے کرفیوکے اوقات کو تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مذکورہ تینوں شہروں میں کرفیو کا آغاز سہہ پہر 3سے ہو گا جو صبح 6بجے تک جاری رہے گا۔
کرفیو کا نفاذ لوگوں کی سلامتی کےلیے کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ وبائی مرض کورونا کے حوالے سے اب تک سعودی عرب میں 3افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 

شیئر: