Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشتے دار کے ساتھ قہوہ پیا، کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا

القرنی کسی قسم کے مرض میں مبتلا نہیں تھے (فائل فوٹو: پکسابے)
سعودی عرب میں طائف کے رہائشی کو قریبی رشتے دار کے ساتھ  قہوہ پینا مہنگا پڑ گیا۔ 
سعودی اخبار ’عکاظ‘ کے مطابق سعودی شہری عبداللہ القرنی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’القرنی کسی قسم کے مرض میں مبتلا نہیں تھے وہ اپنے ایک عزیز سے ملاقات کرنے گئے جو ترکی سے ہو کر آیا تھا۔‘

گھر آنے کے  چار دن بعد  تیز بخار ہو گیا (فوٹو عکاظ)

متاثرہ شخص کے رشتہ دار نے مزید بتایا کہ ’القرنی نے اپنے عزیز سے ملاقات کی اور چند گھنٹے ساتھ گزارے اس دوران صرف قہوہ ہی پیا اور واپس لوٹ آئے۔‘
القرنی جو اس وقت وزارت صحت کے قرنطینہ میں زیر علاج ہیں کے رشتہ دار کا کہنا تھا کہ ’گھر آنے کے  چار دن بعد انہیں تیز بخار ہو گیا۔‘
ساتھ ہی حلق میں جلن کی شکایت کا سامنا کرنا پڑا جس پر وزارت صحت کے سینٹر سے رابطہ کیا جہاں کورونا کا ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا۔‘
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: