شمالی کویت میں نئے کورونا وائرس کے بعد جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں-
الشرق الاوسط اوراخبار 24 کے مطابق کویت کے زلزلہ پیما قومی ادارے نے بتایا کہ جمعہ کو ملک کے شمالی علاقوں میں 3.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا- زلزلہ کویت کے مقامی وقت کے مطابق رات کو 12بجکر 6 منٹ پر آیا ہے-
کویت کے قومی نیٹ ورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ العنزی کے مطابق زلزلے کا مرکز العبدلی کے شمال میں 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا-
شمالی کویت میں آباد زرعی فارموں کے مالکان نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے- رات کے وقت لوگ سوئے ہوئے تھے جو لوگ ویک اینڈ کی وجہ سے رت جگا کر رہے تھے انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے-