مکہ کے الخرقہ قریہ میں زلزلے کے جھٹکے
مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ ریجن کے الخرقہ قریہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے نمائندے نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 2ڈگری تھی۔ یہ معمولی درجے کے جھٹکے تھے ۔ مکہ مکرمہ کی البیضا تحصیل کے باشندوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاعات 911مشترکہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر میں درج کرادیں۔