Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے ذریعے خریداری کیسے کریں؟

ریاض میونسپلٹی نے آن لائن شاپنگ کا طریقہ کار جاری کیا ہے- ( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے واٹس ایپ کے ذریعے آن لائن شاپنگ کا طریقہ کار جاری کیا ہے-
اس کی بدولت سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنی ضرورت کا سامان واٹس ایپ کی مدد سے آن لائن حاصل کرسکتے ہیں-
اخبار 24 کے مطابق نئی سروس سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تجارتی مراکز میں اژدھام ، گھر سے نکلنے کی زحمت سے بچانے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے-
میونسپلٹی کے مطابق جو لوگ اس سروس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ بتائے گئے طریقہ کار پر عمل کریں-
 بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سپر مارکیٹ کے لیے مخصوص واٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں۔ پہلے سپر مارکیٹ اور اس کے بعد اس کی قریب ترین شاخ کا انتخاب کریں اور آ خر میں مطلوبہ اشیا کی فہرست درج کریں‘-

معلومات بھیجنے کے بعد سپر مارکیٹ سے پر پیغام کا انتظار کریں (فوٹو سوشل میڈیا)

صارفین واٹس ایپ نمبر کے ذریعے خریداری لسٹ بھیجتے وقت اپنی گاڑی سے متعلق معلومات نمبر پلیٹ، رنگ اور ماڈل ضرور درج کردیں-
معلومات بھیجنے کے بعد سپر مارکیٹ سے پرپیغام کا انتظار کریں جب یہ پیغام مل جائے کہ آپ کا مطلوبہ سامان تیار ہو چکا ہے تو آپ اپنی گاڑی سے سپر مارکیٹ جا کر یہ سامان وصول کر لیں-

شیئر: